بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دادو: بچی کا ملیریا، بچے کا گیسٹرو سے انتقال

سندھ کے ضلع دادو کے 2 دیہات میں بچی کا ملیریا جبکہ بچے کا گیسٹرو سے انتقال ہو گیا۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق دادو کے علاقے کاچھو کے گاؤں بکھر جمالی میں 7 سال کی بچی ملیریا سے انتقال کر گئی۔

دادو کی تحصیل میہڑ کے گاؤں علی بخش تونیو میں 3 سال کا بچہ بخار اور گیسٹرو کے باعث انتقال کر گیا۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں ملیریا، گیسٹرو اور دیگر بیماریاں کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، دادو کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ایک دن میں 5 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ ضلع دادو میں ملیریا، ڈائریا اور گیسٹرو کے باعث اموات کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔

دادو میں جلدی امراض کے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 394 ، ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 725 تک پہنچ گئی۔

محکمۂ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلع دادو میں مثبت اور مشتبہ ملیریا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 161 تک جا پہنچی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.