وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے موسم سرما میں گیس کی متوقع طلب کے پیشِ نظر لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، گزشتہ حکومت کی طرح بدانتظامی اور مجرمانہ غفلت قبول نہیں کروں گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران حکومت نے کورونا کے دوران عالمی منڈی میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا، بروقت گیس نہ خرید کر اس قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے بر وقت فیصلے نہ کرنے کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے، معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والوں نے ہر شعبے پر خودکُش حملےکر کے غریب کی کمر توڑ دی ہے۔
Comments are closed.