بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کی اسلام آباد والوں کیلئے صحت سہولت کارڈ نظام لانے کی منظوری

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئےصحت سہولت کارڈ نظام لانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا کورونا وائرس کسے صحتیابی کے بعد سیاسی امور سرانجام دیتے ہوئے بنی گالا آفس سے تصاویر جاری کی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے تمام شہریوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، تمام اسلام آباد کے مقیم شہریوں کے لئے صحت سہولت کارڈ کا نطام لانے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ پہلا صوبہ تھا جس نے اس سہولت کا اعلان کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ پنجاب، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی یہ نظام نافذ ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.