بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کا حفیظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار، کام جاری رکھنے کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نے حفیظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار  کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں حفیظ شیخ کا اہم کردار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم  سے ملاقات کے بعد حفیظ شیخ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ بطور مشیر خزانہ ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.