بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم عمران خان کی مودی کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی پیش کش

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کرنے کی پیش کش کردی۔

کوٹلی میں یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ نریندر مودی پانچ اگست کا اقدام واپس لے کرہم سے مذاکرات کرو، کشمیرکا مسئلہ ہمارے ساتھ مل کرحل کرو، کشمیرکا مسئلہ ظلم سے حل نہیں ہوگا۔ مقبوضہ کشمیرمیں جوتھوڑے سے لوگ بھارت کی حمایت کرتے تھے آج وہ بھی آزادی مانگ رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  کوئی سپر پاور آبادی کے خلاف نہیں جیت سکتی، امریکا ویت نام میں نہیں جیت سکا، افغانستان میں کتنی سپر پاورز آئیں ،ہندوستان جتنی بھی فوج لے آئے کشمیری غلامی قبول نہیں کریں گے۔

 عمران خان نے کہا کہ 5 اگست کے بعد پرو انڈیا بھی بھارت کے خلاف کھڑے ہوگئے،  پاکستان پلوامہ کے پیچھے نہیں تھا، انہوں نے پہلے سے پلان کیا تھا کہ پلوامہ الیکشن جیتنے کے لیے استعمال کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی نے سب سے زیادہ بھارت کو نقصان پہنچایا،  مسلمان اور کسان تنگ ہیں،  اس طرح کی آئیڈیالوجی معاشرے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندو توا کی آئیڈیالوجی آپ کو الیکشن تو جتوا دے گی لیکن بھارت تباہ کر دے گی، پہلے پانچ اگست کے اقدامات واپس لیں پھر ہم سے بات کریں، ہم آپ سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہوں، میں کسی ڈاکو کو کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں دوں گا، آپ نے لانگ مارچ کرنا ہے تو بے شک کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.