بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم شہباز شریف کی مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت

وزیر اعظم شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، وقت ہے کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کی زندگی کا تحفظ کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کو مقدم رکھے۔

دوسری جانب یورپین یونین نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں تشدد اور مسجد اقصیٰ میں ہونے والی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یورپی یونین مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد میں تازہ ترین اضافے اور جمعے کی صبح مسجد اقصیٰ میں ہونے والی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

یورپین یونین نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں تشدد اور مسجد اقصٰی میں ہونے والی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز نے جعمے کی صبح مسجد اقصیٰ پر اچانک دھاوا بولتے ہوئے کمپاؤنڈ میں موجود نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر ربڑ کی گولیاں بھی برسائیں۔

فلسطینی ریڈ کریسنٹ سروس کے مطابق مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کے باعث 152 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.