وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بوسنیا ہرزیگوینا کی وزیرِ خارجہ بسیرا ترکوویک سے ملاقات کی ہے۔
انڈونیشیا کے صوبے بالی میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان اور بوسنیا ہرزیگوینا کے وزرائے خارجہ میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران تجارت اور دو طرفہ تعاون کے طریقہ کار کے ذریعے باہمی تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور بوسنیا ہرزیگوینا کے وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر بالی میں موجود ہیں۔
یہاں وہ اپنے انڈونیشیائی ہم منصب مرسوڈی ریٹنو سے دو طرفہ ملاقات کریں گے۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری بالی میں دو کثیر الجہتی پروگراموں میں شرکت کریں گے جن میں 15 واں بالی ڈیمو کریسی فورم اور افغان خواتین کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس شامل ہے۔
Comments are closed.