شنگھائی سربراہ اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب سے بات چیت سے گریز کیا۔
وزیراعظم کے ساتھ دورے پر گئے ایک وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات ایک ایشو بن جاتا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں بھی یہی پالیسی رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت کے معاملات پر بھی بات چیت نہیں کر رہے، یہ پالیسی کا حصہ ہے، بھارت ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور سیلاب کے باعث ہم مشکل میں ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ بھارت تجارت کے معاملے پر خود بات کرے تو ایک الگ بات ہے۔
Comments are closed.