بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناسا اپنا جہاز جان بوجھ کر خلائی چٹان سے ٹکرائے گا

امریکی خلائی ادارے ناسا کے ڈارٹ مشن پر موجود خلائی جہاز 26 ستمبر کو جان بوجھ کر خلائی چٹان سے ٹکرا یا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 10 ماہ قبل خلا میں بھیجے جانے والے خلائی جہاز کو ڈبل ایسٹرائڈ ری ڈائریکشن ٹیسٹ (ڈارٹ) مشن پر بھیجا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خلائی چٹان سے ٹکرانے کے بعد ایسٹرائڈ کے ردعمل کا مشاہدہ کرے گا۔

ناسا خلائی جہاز کے چٹان سے ٹکرانے کے عمل کی لائیو اسٹریمنگ کرے گا، اس عمل سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

سائنسداں نینسی شیبو کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ درست ثابت ہوتا ہے تو مستقبل میں ایسے خطرات سے خود زمین کو بچانا ممکن ہوجائے گا۔

ناسا کے مطابق 27 ہزار سے زائد بڑے شہابیے ایسے ہیں جن کی راہ میں زمین آسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.