بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سکھر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ پر پابندی عائد

سکھر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ پر عائد پابندی کرنے کا نوٹم جاری کر دیا گیا۔

سکھر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ پر پابندی سے متعلق جاری کیے گئے نوٹم کے مطابق بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم خراب ہو گیا، 25 ستمبر تک سکھر ایئرپورٹ پر طیاروں کی نائٹ لینڈنگ نہیں ہوسکے گی۔

جاری کردہ نوٹم کے مطابق بارشوں کی وجہ سے سسٹم کو نقصان پہنچا تھا، ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

دوسری جانب ایئرپورٹ منیجر کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنوں کو نائٹ لینڈنگ سے متعلق نوٹم جاری کیا ہوا ہے، سکھر ایئرپورٹ کے ٹیکسی وے چارلی مکمل طور پر بحال ہے۔

ایئرپورٹ منیجر کا بتانا ہے کہ موئن جو داڑو اور نوابشاہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل طور پر بند ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.