بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جیو نیوز PCB کا آفیشل کنٹینٹ میڈیا پارٹنر بن گیا

پاکستان کا نمبر ون نیوز چینل جیو نیوز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا آفیشل کنٹینٹ میڈیا پارٹنر بن گیا۔

کرکٹ بورڈ اعلامیے کے مطابق جیو نیوز نے شفاف اور منصفانہ عمل کے ذریعے آفیشل کنٹینٹ میڈیا پارٹنر شپ کے حقوق حاصل کرلیے ہیں۔

جیو نیوز کو ستمبر 2022 سے اگست 2023 تک کے لیے پی سی بی کے آفیشل کنٹینٹ میڈیا پارٹنر شپ حقوق ملے ہیں۔

جیو نیوز قومی کرکٹ ٹیم کی ہر سرگرمی کی خصوصی کوریج کرے گا۔

جیو نیوز اور پی سی بی کی اس پارٹنر شپ سے شائقینِ کرکٹ اور کھلاڑیوں کے درمیان فاصلے کم ہوں گے، یہ پارٹنرشپ پاکستان کرکٹ کے اسٹار کھلاڑیوں کی شہرت کے نئے باب رقم کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.