بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب ملک کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا، محمد حفیظ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جب میں نے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا تب شعیب ملک کو بھی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا۔

ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ شعیب ملک نے 21، 22 سال پاکستان کی خدمت کی، افسوس تو اس وقت ہوا جب انہوں نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا پھر بھی ان کو الوداعی میچ نہیں دیا گیا۔

اسکواڈ میں زیادہ تر ان ہی کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جنہوں نے ایشیا کپ 2022 میں حصہ لیا تھا تاہم ان میں صرف شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے جبکہ حسن علی کو ٹیم سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک نے طویل عرصے تک اپنی فٹنس کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی نمائندگی کی یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کو الوداعی میچ دینا چاہیے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.