بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

وزیرِ اعظم نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا یہ اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت ہوگی۔

آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے جی ایچ کیو کی سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ہوگئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے۔

دوسری جانب آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے جی ایچ کیو کی سمری وزارتِ دفاع سے وزیرِ اعظم آفس میں موصول ہو گئی ہے۔

اس ضمن میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے۔

اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے 6 سینئر موسٹ جنرلز کے نام وزارتِ دفاع کو بھیج دیے ہیں۔

اُدھر وزیرِ اعظم آفس نے جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کی ہے کہ وزارتِ دفاع کی سمری وزیرِ اعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے۔

کراچی کون ہوگا پاک فوج کا سپاہ سالار۔نئے آرمی چیف…

وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع جانب سے سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کے لیے نام بھیجے گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تقرریوں کا فیصلہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.