بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

دبئی میں دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارت تعمیر کی جائے گی

دبئی میں دنیا کی نئی بلند و بالا رہائشی عمارت تعمیر کی جائے گی، اس ’ہائپر ٹاور‘ میں 100 منزلیں ہوں گی اور یہ مین ہیٹن کی سب سے بڑی عمارت (472 میٹر) سے بھی بلند ہوگی۔

ہائپر ٹاور، اماراتی پراپرٹی ڈیولپمنٹ کمپنی بنغاتی اور گھڑی ساز جیکب اینڈ کمپنی کا مشترکہ پروجیکٹ ہے۔

دونوں کمپنیز نے منگل کو عمارت کے ڈیزائن کی نمائش کی اور مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمارا مقصد دنیا کی سب سے بلند رہائشی عمارت تیار کرنا ہے۔

عمارت کی سب سے دیدہ زیب بات یہ ہے کہ اس کے بالکل اوپر ہیروں جیسے نقش و نگار والا تاج بنے گا۔

ہائپر ٹاور میں خصوصی نجی کلب بنایا جائے گا جس میں سوئمنگ پول اور لاؤنج ہوگا۔

100 ویں منزل پر پانچ پینٹ ہاؤسز بنیں گے جو انتہائی پرتعیش اور خاص ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.