بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

سمری وزیراعظم ہاؤس میں موصول، باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائینگے، خواجہ آصف

آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے جی ایچ کیو کی سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ہوگئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے۔

اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تعیناتی کے لیے 6 سینئر موسٹ جنرلز کے نام وزارت دفاع کو بھیج دیے ہیں۔

یہ خبر سب سے پہلے دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے دی تھی۔

ذرائع کے مطابق سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے ، دیگر ناموں میں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام شامل ہیں۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ ان شاء اللّٰہ سمری کی پرائم منسٹر آفس میں وصولی کی تصدیق وقت پر کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.