بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

نیپال: شیر بہادر دوبا پانچویں بار وزیراعظم منتخب

نیپال کے شیر بہادر دوبا اپنے آبائی ضلع دھنکوتا سے انتخابات جیت کر پانچویں بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

شیر بہادر دوبا اس وقت نیپال کی نگران حکومت کے سربراہ ہیں، انہوں نے اپنے مخالف ساگر دھکال کو ایوان نمائندگان کے انتخابات میں ساڑھے 25 ہزار ووٹ حاصل کرکے شکست دی۔

نیپال میں پارلیمانی اور صوبائی انتخابات اتوار کو ہوئے تھے جس کے لیے ووٹوں کی گنتی پیر سے شروع ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر ٹرن آؤٹ 61 فیصد رہا جو توقعات سے کم ہے۔

2015ء میں نئے آئین کے نفاذ کے بعد سے یہ نیپال کے دوسرے عام انتخابات تھے۔

نیپال کی پارلیمنٹ میں 275 نشستیں ہیں، 165 نشستوں پر براہ راست عوامی ووٹنگ سے ارکان کو منتخب کیا جاتا ہے جبکہ باقی 110 الیکٹورل سسٹم کے ذریعے منتخب کیے جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.