وزیرِ اعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
وزیراعظم عمران خان اپنے دورۂ کراچی میں آج کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
منصوبے پر207 ارب روپے لاگت آئے گی ،کراچی سرکلرکا ٹریک 29 کلومیٹر طویل ہوگا جس کے 16اسٹیشن ہوں گے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی والوں کا دہائیوں پرانا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔
وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب آج کھل رہا ہے جس سے کراچی کے شہریوں کی سفر کی دشواریاں کم ہو جائیں گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.