وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنے دورۂ ازبکستان کے دوران جمعے کے روز قدیم شہر بخارا کا بھی دورہ کیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس یادگار دورے کی چند تصاویر شیئر کی گئیں، تصاویر میں ان کے ہمراہ وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شیخ رشید بھی موجود تھے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ’قدیم شہر بخارا کا دورہ کیا، بخارا صدیوں تک لوگوں کے سیکھنے کا مرکز تھا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’چنگیز خان یہاں موجود ٹاور کی اونچائی سے بہت متاثر ہوا تھا، چنگیز خان نے جب شہر تباہ کیا تھا تو یہ ٹاور چھوڑ دیا تھا۔‘
وزیرِ اعظم عمران خان نے بخارا کی سیر کے دوران نقشبندیہ سلسلے کے بانی کے مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی۔
اس سے قبل انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ثمرقند 15 ویں صدی کے آغاز میں دنیا کا عظیم شہر تھا، میرا ثمر قندکا دورہ یادگار اور حیرت انگیز رہا، ثمرقند میں امیر تیمور کے مقبرے کا دورہ بھی کیا۔
Comments are closed.