وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہو گئے۔
اپنے ایک روزہ دورۂ کوئٹہ کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف چمن کوئٹہ شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ خضدار شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔
کوئٹہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات بھی کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.