free hookup sites usa pregnant hookup hookup hotshot mature hookup Middle Island dailydot hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ کا انتخاب، شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، چوہدری پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس دوستانہ ماحول میں ہوگا، وزیراعلیٰ کے انتخاب میں غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنے بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اس پر نیک نیتی سے عمل کروانا سب کی ذمہ داری ہے، یہ تمام پارٹیوں پی ٹی آئی، ق لیگ، ن لیگ سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وقفے میں پرویز الہٰی بار روم اور حمزہ شہباز ایڈووکیٹ جنرل کے ساتھ چلے گئے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ اسمبلی اجلاس سپریم کورٹ کے تمام احکامات کے عین مطابق ہوگا، اسمبلی کے اندر بڑا اچھا اور دوستانہ ماحول ہوگا، وزیراعلیٰ کے انتخاب میں غیرجانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کو ضمنی الیکشن شفاف انداز میں مکمل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے درخواست کی کہ حکومت ٹرانسفر پوسٹنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے معاشی طور پر سخت فیصلے کیے گئے ہیں۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق حکمران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ضمنی الیکشن والے حلقوں میں کوئی ترقیاتی اسکیم یا فنڈز نہیں دیے جائیں گے، اگر کوئی ٹینڈر ہوگیا تو حکومت کا فرض بنتا ہے کہ اس کو فوری ختم کروائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزرا اور مشیر الیکشن کمیشن کے کوٹ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، تمام حکومتی مشینری، سیاسی جماعتیں انتظامی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں گی، تمام اسمبلی افسران ضابطے اور قواعد کے عین مطابق اپنے امور انجام دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.