بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی حکومت صرف اپنی جیب بھرنا چاہتی ہے، کامران بنگش

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر کامران خان بنگش نے وفاقی حکومت پر صرف اپنی جیب بھرنے کا الزام لگا دیا۔

پشاور میں صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کامران بنگش نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پورا ملک متاثر ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے کہاہے کہ قبائلی اضلاع کے لوگوں کو صحت کارڈ کے پینل سے نکال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں ذرا سی قیمتیں بڑھنے پر یہ لوگ احتجاج کرتے تھے، پیٹرولیم لیوی سے سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے چھوٹے صوبوں کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے، وفاقی حکومت صرف اپنی جیب بھرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے مطابق زیادہ پیٹرول پیدا کرنے والے صوبے کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف اے ڈی) میں زیادہ حصہ ملے گا۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے مالی سال 2022-23 بجٹ کے لئے پالیسی جاری کردی۔

کامران بنگش نے یہ بھی کہا کہ 10 روپے ریٹ بڑھنے سے 1.3 روپے خیبرپختونخوا کو ملنے ہیں، پیٹرولیم لیوی کی صورت میں ساری رقم اب وفاق کو چلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کی صورت میں خیبرپختونخوا کے ساتھ کی گئی زیادتی قابل مذمت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.