بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گل نے بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو جعلی قرار دیدی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک جعلی قرار دے دی۔

میڈیا بریفنگ میں شہباز گل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک گھریلو خواتین کو بدنام کرنے کے لیے چھوڑی گئی ہے۔

انہوں نے فرح گوگی کے پلاٹ اسکینڈلز پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ جو پلاٹ انہوں نے حاصل کیا، اُسے 80 کروڑ کا بتایا جارہا ہے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ پلاٹ تو سستا ہے، اُس کی قیمت 75 سے 85 لاکھ روپے ایکڑ ہے۔

عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے دوران پریس کانفرنس حکومت کے کئی ارکان پر غیر اخلاقی حملے بھی کیے اور ساتھ ہی حکومت سے فرمائش کردی کہ وہ اپوزیشن پر بھی اسی طرح کے غیر اخلاقی حملے کرے۔

شہباز گل نے پنجاب حکومت کے وزراء کے الزامات کا جواب دینے کے بجائے اُن سے متعلق انتہائی غیر اخلاقی نوعیت کے ذاتی حملے کیے۔

عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے بشریٰ بی بی کی سہلیوں کا نام بھی لیا، انہوں نے ایک موقع پر سینئر صحافی فہد حسین کو دھمکی تک دے ڈالی ۔

شہباز گل کو خود بھی اندازہ تھا کہ اس قدر غیر اخلاقی باتوں پر خود اُن کی پارٹی کے اندر بھی تنقید ہوگی۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی پڑھی لکھی قیادت سے معافی مانگی اور کہا کہ مجھے لوگ کہتے ہیں گل صاحب آپ امریکا میں پروفیسر ہیں۔

آخر میں شہباز گل نے حکومت سے بھی فرمائش کی کہ خود ان پر بھی اسی نوعیت کی غیر اخلاقی تنقید کی جائے اور کہا کہ ’ ہمارے کپڑے بھی اتاریں‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.