بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سازشی بیانیہ نہیں، عوام کی خدمت چلے گی، حمزہ شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سازشی بیانیہ نہیں، اب عوام کی خدمت چلے گی۔

لاہور سے جاری بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ مشکلات سے نہیں گھبراتے، مسائل پر قابو پا کر دم لیں گے، طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم پھر شروع ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی حالتِ زار بدلنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، کابینہ نہیں تھی پھر بھی فوری طور پر 200 ارب سبسڈی دے کر آٹا سستا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ تحصیل اور ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں دوائیاں مِل رہی ہیں، کینسر کی ادویات بھی مفت ملیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ مزدور کے لیے کم از کم اجرت 25 ہزار مقرر کردی، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کردیا گیا ہے۔

حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ عوام کی مشکلات اور دکھوں کا احساس ہے، سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کو بہتر بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کی رضا کے لیے مخلوقِ خدا کی خدمت ہی میرا منشور ہے، سیف سٹی کیمروں کی بحالی سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.