پنجاب میں عدم اعتماد کی باتوں سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوئے تو اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ پنجاب میں عدم اعتماد کی باتیں ہوتی ہیں اس پر کیا کہیں گے؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.