وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سینٹرل جیل پشاور میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہم ہوگئے۔
محمود خان نے آج سینٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا انہوں نے جیل لنگر خانے میں خوراک، صفائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کیا اور ساتھ ہی انچارج جیل لنگر خانہ کو معطل کردیا اور دیگر عملے کو وارننگ دی۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے جیل میں قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔
انہوں نے اس موقع پر سینٹرل جیل پشاور کے اسپتال کا معائنہ بھی کیا اور انتظامات کو بغور دیکھا۔
محمود خان نے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث قید افراد کی فہرست مرتب کی جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ غریب قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے ان کی رہائی ممکن بنائی جائے گی، جرمانوں کی ادائیگیوں میں ذاتی طور بھی مدد کروں گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو ہر ممکن بہتر سہولیات دی جائیں کیونکہ صوبائی حکومت قیدیوں کو کار آمد شہری بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
Comments are closed.