بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پارلیمنٹ لاجز سے لاش برآمد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے پھندہ لگی ایک لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ مرنے والوں کی شناخت سنتوش کمار کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز وفاقی دارالحکومت پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے سیکیورٹی اہلکاروں کو  ایک لاش ملی ہے جبکہ لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی حکام کو پارلیمنٹ لاجز میں ایک کمرے کے اندر ایک لاش لٹکی ہوئی ملی،  مرنے والوں کی شناخت سنتوش کمار کے نام سے ہوئی جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی لال چند کا ڈرائیور ہے۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی لال چند نے ڈرائیور کی خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ لال چند گزشتہ پانچ سال سے میرے پاس ڈرائیورتھا اور ڈرائیور کے اپنے گھریلو تنازعے چل رہے تھے۔

تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی لال چندنے کہا کہ خودکشی سے قبل اس نے ایک ویڈیوبھی بنائی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ وہ اپنی بیوی اورساس سے تنگ آگیا ہوں جبکہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

You might also like

Comments are closed.