وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزرا رانا ثناء اللّٰہ، سردار ایاز صادق اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر امین الحق، متحدہ رہنما کامران ٹیسوری اور وسیم اختر، صوبائی وزرا میں شرجیل انعام میمن اور سعید غنی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے اتحادیوں کی مشترکہ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور حکومتی اتحاد پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے سے زائد دورانیے کی ملاقات میں گمشدہ افراد اور بلدیاتی انتخابات بھی زیر بحث آئے۔
Comments are closed.