وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے 92ویں قومی دن پر ولی عہد محمد سلمان کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو سیلاب کی صورتحال، امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد پر خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے عطیات کے لیے سعودی عرب میں پورٹل بنانے پر بھی شکریہ ادا کیا۔
سعودی ولی عہد نے سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا، اور سیلاب متاثرین کے لیے مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
گفتگو کے دوران وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
Comments are closed.