وزیراعظم شہباز شریف نے آج رات ہی ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سے رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خالد مقبول کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایم کیو ایم سربراہ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آج رات میں ہی تحفظات دور کیے جائیں گے۔
اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف معاملات پر گفتگو کی اور آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی کو یقین دہانیاں کروائی ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ایم کیو ایم رہنما کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی آصف زرداری اور خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم اور باہمی مشاورت سے حل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے خالد مقبول صدیقی کو صبر سے کام لینے کا مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین قومی اسمبلی سے استعفے طلب کر لیے، 2 وفاقی وزراء، ایک معاون خصوصی نے استعفے رابطہ کمیٹی کوجمع کروادیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امین الحق اور فیصل سبزواری کی جانب سے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کروائے گئے۔
رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد مرکز پر جاری اجلاس میں اپنے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی کے آپشنز پر غور شروع کردیا۔
Comments are closed.