اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں سی پی آر ٹریننگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سربراہ سٹرٹیجک ریفارمز سلمان صوفی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی بین الاقوامی معیار کی سی پی آر ٹریننگ لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہو گی۔
اس حوالے سے وزیر اعظم نے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سلمان صوفی کے مطابق جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ کو سکول نصاب میں شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو سی پی آر کی تربیت دینا بھی مہم کا حصہ ہو گا۔ آئندہ ہفتے ملک گیر مہم کے حوالہ سے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیاجائے گا۔
ا نہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صحت کے شعبہ میں اصلاحات کا پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں اور ملک گیر جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ اس سلسلہ کی پہلی کڑی ہو گی۔
Comments are closed.