بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ

کراچی سمیت سندھ میں تمام بازار، دکانیں، مارکیٹس اورشاپنگ مال رات 9 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

اس حوالے سے محمکہ داخلہ سندھ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے کے بعد جاری رکھنا ممنوع قرار دیا گیا ہے جس کے تحت رات 9 بجے تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ میں تمام شادی ہالز اوربینکوئٹ میں شادی اور دیگر تقاریب رات ساڑھے دس بجے تک ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

صوبے میں ہوٹل، کافی شاپ اورکیفے رات گیارہ بجے بند کئے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریز اور دودھ کی دکانوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

You might also like

Comments are closed.