بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایف ٹی اے ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر آمادہ

برلن: پاکستان نےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس( فیٹف ) پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر آمادہ ہوگیا، پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دیں۔

میڈیار پورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے اجلاس کی صدارت ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس نے کی ، جس  میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی نے کی۔

میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر مارکس نے  کہا ہے کہ  پاکستان نے  تمام نکات پر عمل درآمد کرکے ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا،پاک فوج نے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ مل کر تمام نکات پر عملدآمد کو یقینی بنایا۔

فیٹف کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دونوں  ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عملدرآمد کیا، 2سال میں 5بارانسداد دہشتگری کے اقدامات کاجائزہ  لیا، پاکستان نے دہشتگردوں  کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ  روکنے  میں پیشرفت کی۔

ڈاکٹر مارکس نے مزید کہاکہ کورونانے ایف اے ٹی ایف کے اہداف کو متاثر کیا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے34نکات پر عملدرآمد کیا، پاکستان کی کارکردگی کور کن ممالک نے سراہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایف اے ٹی ایف کا وف جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، پاکستان کو مزید اقدامات کرنے کی اب ضرورت نہیں ہے،پاکستان کا دورہ کر کے شرائط  کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔

خیال رہے کہ 18اکتوبر 2019 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالاتھا۔

You might also like

Comments are closed.