best hookup apps that aren't a scam office hookup app for plane hookups daty hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا سِنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کی جزوی اپیل منظور کرلی۔ عدالت فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن پر شک کی گنجائش نہیں کہ تمام جماعتوں سے ایک سا برتاؤ ہوگا، توقع ہے الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے کیسز مناسب وقت میں نمٹائے گا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عدالت امید کرتی ہے الیکشن کمیشن باقی جماعتوں کے خلاف کارروائی بھی مناسب وقت میں مکمل کرے گا، عدالت امید کرتی ہے کہ کارروائی شفاف انداز میں آگے بڑھائی جائے گی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی آرڈر پاس نہیں کیا، الیکشن کمیشن کے نمائندے نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سب سیاسی جماعتوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست بھی نمٹا دی۔

You might also like

Comments are closed.