hookup Parsippany NJ galaxy s10 stereo hookup gay byu hookups funny will send nudes in 20 minutes no hookups connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup charlotte hookup bars

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دھونس اور دھمکی زیادہ نہیں چلے گی، جسٹس(ر) مقبول باقر

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ ہر ایک کا کردار ریکارڈ ہورہا ہے، دھونس اور دھمکی زیادہ نہیں چلے گی۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ 2007 میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کیا، عدلیہ بحالی کے بعد بار اور بینچ میں تعلق مضبوط ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کا مؤثر طریقہ کار ہونا چاہیے، جوڈیشل کمیشن میں جونیئر کی تعیناتی سے بارز اور وکلاء میں تشویش ہے، بینچز کی تشکیل اور کیسز کی سماعت کا شفاف طریقہ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حساس مقدمات کی سماعت کے لیے آزاد ججز ہونے چاہیے، ججز کو وکلاء اور سائلین سے نرمی سے پیش آنا چاہیے۔

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ ملک انتہائی گھمبیر صورتحال میں گھرا ہوا ہے، کوئی طاقتور نہیں ہے، آئین، قانون اور پارلیمنٹ طاقتور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 70 سال سے ہم مختلف تجربات کرتے رہے ہیں، اب بھی ہم نہیں بدلے تو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

خیال رہے کہ چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے مرتب کردہ فہرست میں سے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام خارج کردیا گیا ہے اور حکومت اس بات پر اتفاق رائے حاصل نہیں کر پا رہی کہ جن لوگوں کے ناموں پر پہلے غور کیا گیا تھا وہ اہلیت کی شرائط پر یا پھر اہم اسٹیک ہولڈرز کی توقعات پر پورا نہیں اترتے۔

سپریم کورٹ کے سابق جج تین ہفتے قبل تک اہل ترین امیدوار سمجھے جا رہے تھے، تاہم حکومت نے باضابطہ طور پر ان کا نام شامل نہیں کیا تھا، صرف میڈیا میں خبر لیک ہوئی تھی۔

ان کا نام ایسے لیا جا رہا تھا جیسے مزید کسی غور و خوص کی ضرورت نہیں، بتایا جا رہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض بھی متفق تھے جبکہ اتحادی شراکت داروں کو بھی کوئی اعتراض نہیں تھا تاہم جسٹس (ر) مقبول باقر نے بھی اس نئی ذمہ داری کیلئے رضامندی ظاہر کی تھی لیکن مسئلہ ریٹائرمنٹ کے بعد دو سال کا توقف تھا۔

سابق جج رواں سال اپریل میں سپریم کورٹ سے ریٹائر ہوئے اور اس لئے وہ اپریل 2024ء میں اس عہدے کے اہل ہوں گے، اگرچہ اس بات پر عدم اتفاق تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال کا توقف کریں گے یا نہیں، لیکن اس بات پر اتفاق تھا کہ یہ وقفہ ضروری ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.