instant sex hookup sites cd hookups in cochise county hookup Birmingham edf8329we hookup Colmar hookup Wyoming

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام کو پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم  سے نجات دلائیں گے، سراج الحق

We will save

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے کھوکھلے نعروں سے نجات دلائیں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مرکز اور صوبوں کا بجٹ ظالمانہ اور عوام دشمن ہے، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر تیار کردہ فنانشل ڈاکومنٹ قوم پر ڈرون حملہ، سودی بجٹ نے غریب کی کمر توڑ دی، بجٹ اور پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، 25 جون کو حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف رحیم یارخان سے ٹرین مارچ کا آغاز ہو گا، مختلف شہروں میں بھرپور احتجاجی مظاہرے بھی کریں گے۔

ان  کا کہنا تھا کہ عوام کو پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے کھوکھلے نعروں سے نجات دلائیں گے اور حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے لائیں گے،تینوں بڑی جماعتیں ملک وقوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے، مہنگائی، بے روزگاری اور اداروں کی تباہی کی ذمہ دار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر میں جرگہ اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جرگہ کے دوران جماعت اسلامی کے عہدیداران اور کارکنان نے جماعت اسلامی کو ضلع بھر میں ایک مرتبہ پھر مضبوط قوّت میں تبدیل کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابرہیم خان،ضلعی امیر محمد حلیم باچا سمیت دیگر مقامی قیادت نے جرگہ میں شرکت کی۔

سراج الحق کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی کے پاس ملک وقوم کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے متبادل نظام موجود ہے۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرے گی۔سرکاری اخراجات میں کمی کرکے بچت شدہ رقوم عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔ملک میں عشر وزکوٰة کا نظام نافذ کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کا دعویٰ کر رہے ہیں جب کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم والے اسے اپنے اپنے کھاتے میں ڈالنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انھوں نے حکمرانوں سے سوال کیا کہ اگر وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انھوں نے ملک کو گرے لسٹ سے نکالا تو پھر قوم کو یہ بھی بتا دیں کہ ملک اس لسٹ میں بھیجنے کے ذمہ دار کون ہیں؟ اگر حکمران جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کا کریڈٹ لینا چاہتی ہیں تو پھر اس لسٹ میں دھکیلنے کی ذمہ داری بھی قبول کریں، موجودہ بجٹ میں اشرافیہ کو نواز کر غریبوں کو جیتے جی مارا گیا اور مجبور طبقات پر اس ظلم کوجماعت اسلامی کسی صورت قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ہم بجٹ اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف جدوجہد کا اعلان کرتے ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ تین روزہ ٹرین مارچ کا اختتام راولپنڈی میں ہو گا جہاں عظیم الشان احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ کتنی شرم کی بات ہے کہ تینوں حکمران جماعتیں آخر کس کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ ملک کے جو اس وقت حالات ہیں اس کی ذمہ دار حکمران اشرافیہ ہے۔

You might also like

Comments are closed.