charlotte hookup bars casusl hookup review free hookup sites usa hookup Mansfield Center hookup Hawleyville my uber hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور، ن لیگی رہنما کا PTI کے دفتر پر مبینہ حملہ

لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 پر ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن آمنے سامنے آ گئے، پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر نے لیگی امیدوار پر تحریک انصاف کے دفتر پر حملے کا الزام لگا دیا۔

شبیر گجر نے کہا ہے کہ ن لیگی امیدوار نذیر چوہان نے مسلح گارڈز اور پولیس کے ہمراہ دھاوا بولا، لیگی امیدوار رات 2 بجے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دفتر سے پینا فلیکس اتارنے آئے تھے، ان کے ہمراہ ڈولفن فورس اور پولیس اہلکار بھی تھے۔

نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ ٹکٹ دینے پر مسلم لیگ ن کا شکر گزار ہوں، ہم نے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئےعمران خان کو چھوڑا، عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے میرا بھتیجا زخمی ہو گیا، جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

شبیر گجر نے پولیس پر واقعے کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کا بھی الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے باہر جا کر نذیر چوہان سے بات کی، ان سے کہا یہ طریقہ درست نہیں اپنے ورکرز کو لے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں نذیر چوہان پی ٹی آئی کی جانب سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.