وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا جس پر سابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا ردِعمل بھی سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورے کے دوران قیدیوں سے ملاقات کی اور جیل انتظامات کا جائزہ لیا۔
بعدازاں وزیراعظم لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں اپنے قریبی عزیز کے گھر بھی گئے جبکہ اس کے بعد وہ جاتی امرا پہنچے۔
وزیراعظم کے دورہ کوٹ لکھپت جیل پر تبصرہ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 40 سال اقتدار میں رہنے کے باوجود انہیں جیل ملازمین اور قیدیوں کا خیال نہیں آیا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شکر ہے جیل کاٹنے کے بعد ملازمین، قیدیوں کی فلاح و بہبود کا خیال آگیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیل ملازمین، قیدیوں کی بہتری کے لیے ہمارے اقدامات تاقیامت یاد رکھے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے شہباز شریف شوبازیوں کے بجائے عملی اقدامات کریں گے۔
Comments are closed.