بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا۔

وفاقی وزرا، مشیر اور صوبائی حکام وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں پیٹرول مہنگا ہونے سے قیمتوں پر اثر کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹی حکام بھی وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.