بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کی چوتھی لہر ،CAA کا ملازمین کی ویکسی نیشن کروانے کا فیصلہ

ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے ملازمین کی ویکسی نیشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر ایچ آر نے تمام ملازمین کی ویکسی نیشن کے لئے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق حکومت کے تعاون سے ویکسین لگانے کے لیے انتظامات کرلیے گئے ہیں اور 31 جولائی 2021ء تک تمام ملازمین اپنی ویکسی نیشن کروائیں ۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد کے قریب ہو گئی ہے۔

سی اے اے مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ نان ویکسینیٹڈ ملازمین کے یکم اگست سے ایئرپورٹس اور دفاتر آنے پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ایک دن میں مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد کے قریب ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.