بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی

اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی سوفٹ ویئر سے دنیا بھرمیں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ جاسوسی کے شکار افراد میں فنانشل ٹائمز کی ایڈیٹر سمیت 180صحافی بھی شامل ہیں، فنانشل ٹائمز کی ایڈیٹر رولا خلف 2018 میں جاسوسی نیٹ ورک کا ہدف رہیں۔

ترجمان فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ صحافیوں کی کسی بھی طرح کی نگرانی، ان کے کام میں غیر قانونی مداخلت ناقابل قبول ہے۔

سی این این سمیت متعدد غیر ملکی میڈیا ویب سائٹ ڈاؤن…

مودی سرکار کے فیس بک سے عوام میں غلط اطلاعات پھیلانے کی نشاندہی کرنیوالے بھارتی صحافی کی بھی جاسوسی کی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی، برطانوی اور عرب میڈیاکے صحافیوں کی بھی جاسوسی سافٹ ویئر کے ذریعے جاسوسی کی گئی۔

پیگاسس سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی نے کلائنٹس کی سرگرمیوں کےبارے میں دعوؤں کو مستردکردیا، پیگاسس سافٹ ویئر کےغلط استعمال کے تمام معتبر دعوؤں کی تحقیقات اور کارروائی کی جائےگی۔

ماضی میں بھی سافٹ ویئر کے غلط استعمال کےثبوت ملنے پر کلائنٹس کی رسائی روک دی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.