بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھت سے سیلنگ نیچے جا گری

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی۔

 انٹرنیشنل ڈیپارچر ایف آئی اے کاؤنٹر کے قریب چھت پرنالے کا منظر پیش کرنے لگی۔

گلگت ایئرپورٹ سے ملحقہ واٹر چینل ٹوٹ گیا جس کے باعث ایئرپورٹ میں پانی داخل ہو گیا، تاہم پانی کو نکال کر رن وے کو مکمل طورپر کلیئر کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ پر چھت سے سیلنگ نیچے جا گری، سیلنگ نیچے گرنے سے ہال میں سیلنگ کے ٹکڑوں کا ڈھیر لگ گیا۔

سیلنگ کے گرنے سے  پانی ٹرمینل میں داخل ہوگیا، ٹرمینل میں پانی کے داخل ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.