بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت نے فیٹف کو سیاست کا نشانہ بنا کر مجروح کیا، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بھارت فیٹف میں تکنیکی پیش رفت اور اسے سیاست کا نشانہ بنا کر مجروح کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اس کی تصدیق کرتا ہے جو پاکستان عرصے سے کہہ رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان نے بھارت کی اصل حقیقت دکھائی، بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف معاملہ سیاسی بنانے کا اعتراف کیا، بیان نےایف اےٹی ایف میں پاکستان مخالف منفی کردار پر پاکستان کے دیرینہ موقف کی تائید بھی کی ہے۔

حماد اظہر نے کہاکہ ہماری ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پیش رفت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ،پاکستان جلد اپنے دونوں ایکشن پلان مکمل کر لے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف معاملہ سیاسی بنانے کا اعتراف کیا ہے، ان کے بیان نےایف اےٹی ایف میں پاکستان مخالف منفی کردار پر پاکستان کے دیرینہ موقف کی تائید بھی کی ہے۔

بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( فیٹف ) میں پاکستان کے خلاف سازش کا اعتراف کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مناسب کارروائی کیلئے ایف اے ٹی ایف کے صدر سے رابطہ کرنے کے حوالے سے غور کر رہا ہے، بھارت کے ایف اے ٹی ایف کے مشترکہ گروپ کے کو چیئر ہونے کے حوالے سے سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.