وزیراعظم عمران خان 26 اپریل کو ملتان کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ جامعات کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت وفاقی و صوبائی وزرا وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان ملتان میں زرعی یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے جبکہ انجنیئرنگ یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔
اسی طرح ملتان میں وزیراعظم عمران خان مختلف سڑکوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم عمران خان سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
Comments are closed.