ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان کے نام یوسف رضا گیلانی کا خط، حکومتی ردعمل آگیا

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ کے لیے لکھے گئے خط پر حکومتی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے یوسف رضا گیلانی کے خط پر ردعمل کا اظہار کیا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی ارکان سے ووٹ ملے گا اور نہ ہی ہماری حکومت انہیں این آر او  دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم  پہلے بھی کئی مرتبہ یہ باور کرا چکے ہیں، سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی شکست یقینی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.