وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی، سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
کابینہ ارکان نے نومنتخب وزیرخزانہ شوکت ترین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے شوکت ترین بہترین طریقے سے معیشیت چلائیں گے۔
اجلاس میں مذہبی جماعت سے مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی اور کابینہ ارکان کا مذہبی جماعت سے مذاکرات کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔ کابینہ کو ملک میں امن وامان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیشہ اسلامو فوبیا پر بات کی۔
اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، ویکسینیشن کے حوالے سے کابینہ ارکان کو بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد پر زور دیا۔
Comments are closed.