وزیراعظم عمران خان نے پڑوسی ملک بھارت میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال پر بھارتی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ میری تمام دُعائیں ہمارے پڑوسی ملک بھارت اور دُنیا بھر میں موجود کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ انسانیت کے ناطے ہمیں اس عالمی وبا کا مل کر مقابلہ کرنا ہے.
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں بھارت کے شہریوں کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ اس وقت بھارت میں روزانہ لاکھوں افراد کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہو رہے ہیں، بھارت میں صحت کی فراہمی کا نظام زمیں بوس ہوچکا ہے اور لوگوں کو اسپتالوں میں بیڈز اور آکسیجن بھی دستیاب نہیں ہے۔
Comments are closed.