اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک بار پھر عوام کی کالز سننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عوام کی کالز سننے سے متعلق اعلان کیا ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید خان نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کالز سننے کی اگلی نشست یکم اگست بروز اتوار کو ہوگی۔
سینیٹر فیصل جاوید کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 0519224900 پر عوامی مسائل سنیں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.