وزیراعظم عمران خان نے کوہسار یونیورسٹی مری کا افتتاح کردیا۔
مری میں پنجاب ہاؤس کو کوہسار یونیورسٹی کا حصہ بنادیا گیا، جس کے قیام کا مقصد سیاحت کا فروغ اور تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنا ہے۔
کوہسار یونیورسٹی مری کا بین الاقوامی یونیورسٹی سے الحاق کیا جائے گا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم صرف ٹورازم کی ترقی سے ملکی قرضے ادا کرسکتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم برآمدات سے کہیں زیادہ سیاحت کے ذریعے پیسہ کماسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے ملکی معیشت میں انقلاب لایا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.