امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد تک کی بات بھی نہیں مانی۔
راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ مہاتیر محمد نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا مگر انہوں نے وہ بھی نہ مانا۔
انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے عمران خان کو ملک میں کارخانے لگانے کا کہا تھا مگر انہوں نے لنگر خانے بنادیے۔
امیر جماعت اسلامی نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی تاریخ سے بےخبر بھی قرار دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان ٹوٹنے کے دن بنگلادیش کو مبارک باد دہے رہے تھے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ آج ہم مریخ تک پہنچ جاتے مگر کرپٹ اشرافیہ کے باعث پیچھے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ادویات کی قیمت میں 300 فیصد اضافہ کر کے غریب کے لیے علاج ناممکن بنا دیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے حکومت نے عوام کو ماسک تک نہیں دیا۔
انھوں نے کہا کہ میں حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ لاک ڈاؤن بعد میں لگانا، پہلے عوام کو مفت کورونا ویکسین دو۔
Comments are closed.