پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آخر پشاور بی آر ٹی کی تحقیقات کو کیوں روک رہے ہیں؟۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نیب اور ایف آئی اے کو دھوکا دہی اور بد عنوانی کی تحقیقات سے روکنے کے لئے عدالت گئے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف نے 29 کلومیٹر لاہور بی آر ٹی27 ارب روپے میں تعمیر کی جس پر بدعنوانی کا الزام لگایا گیا، عمران خان نے 29 کلو میٹر پشاور بی آر ٹی 70 ارب روپے میں تعمیر کی جس کی اصل تعمیراتی قیمت 105 ارب ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ناسمجھ سپورٹر سمجھتے ہیں کہ پروجیکٹ میں بسیں شامل ہیں۔
Comments are closed.